QR CodeQR Code

آصف زرداری نے بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی اور سندھ حکومت کے معاملات جزوی طور پر چلانے کی اجازت دے دی

7 Jul 2015 01:20

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری مکمل نہیں کچھ فیصلے کرسکیں تاہم بلاول کو اپنے طور پر کسی کو پارٹی سے نکالنے یا شامل کرنے کے اختیارات نہیں دیئے گئے۔ اس سے قبل آصف علی زرادری نے کہا تھا کہ ان کے بیٹے کو سیاسی بالغ نظری کے لیے کچھ وقت چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ان کے والد آصف علی زرداری نے پارٹی اور سندھ حکومت کے معاملات جزوی طور پر چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ اس ضمن میں بلاول ہاؤس ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرادری، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی معاملات جزوی طور پر چلانے پر راضی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری مکمل نہیں کچھ فیصلے کرسکیں تاہم بلاول کو اپنے طور پر کسی کو پارٹی سے نکالنے یا شامل کرنے کے اختیارات نہیں دیئے گئے۔ اس سے قبل آصف علی زرادری نے کہا تھا کہ ان کے بیٹے کو سیاسی بالغ نظری کے لیے کچھ وقت چاہیے، انھوں نے بلاول کو پارٹی کی باگ دوڑ سنبھالنے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کرنے کو کہا تھا۔ آصف علی زرداری کے ایک قریبی ساتھی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آصف زرداری بلاول کو پارٹی اور سندھ حکومت کے معاملات چلانے کا مینڈیٹ دے چکے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پارٹی چیئرمین نے سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی اراکین اور پنجاب کے رہنماؤں سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 471986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/471986/آصف-زرداری-نے-بلاول-بھٹو-کو-پارٹی-اور-سندھ-حکومت-کے-معاملات-جزوی-طور-پر-چلانے-کی-اجازت-دے-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org