0
Tuesday 7 Jul 2015 01:20

آصف زرداری نے بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی اور سندھ حکومت کے معاملات جزوی طور پر چلانے کی اجازت دے دی

آصف زرداری نے بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی اور سندھ حکومت کے معاملات جزوی طور پر چلانے کی اجازت دے دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ان کے والد آصف علی زرداری نے پارٹی اور سندھ حکومت کے معاملات جزوی طور پر چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ اس ضمن میں بلاول ہاؤس ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرادری، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی معاملات جزوی طور پر چلانے پر راضی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری مکمل نہیں کچھ فیصلے کرسکیں تاہم بلاول کو اپنے طور پر کسی کو پارٹی سے نکالنے یا شامل کرنے کے اختیارات نہیں دیئے گئے۔ اس سے قبل آصف علی زرادری نے کہا تھا کہ ان کے بیٹے کو سیاسی بالغ نظری کے لیے کچھ وقت چاہیے، انھوں نے بلاول کو پارٹی کی باگ دوڑ سنبھالنے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کرنے کو کہا تھا۔ آصف علی زرداری کے ایک قریبی ساتھی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آصف زرداری بلاول کو پارٹی اور سندھ حکومت کے معاملات چلانے کا مینڈیٹ دے چکے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پارٹی چیئرمین نے سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی اراکین اور پنجاب کے رہنماؤں سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 471986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش