QR CodeQR Code

لندن بم دھماکوں کو 10 برس ہو گئے

7 Jul 2015 23:08

اسلام ٹائمز: لندن میٹروپولیٹن پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر مارک راؤلی نے انکشاف کیا ہے کہ دس برس قبل لندن میں ہونے والے بم حملوں کے بعد سے ملک میں دہشت گردی کے لگ بھگ 50 خطرناک منصوبوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لندن پولیس کے سینئر افسر نے انکشاف کیا ہے کہ دس برس قبل لندن میں ہونے والے بم حملوں کے بعد سے ملک میں دہشت گردی کے لگ بھگ 50 خطرناک منصوبوں کو ناکام بنایا گیا ۔سات جولائی دوہزار پانچ ،جب لندن چار خودکش بم حملوں سے گونج اٹھا، ان حملوں میں بس اور تین زیرِ زمین ٹرینوں پر سفر کرنے والے 52 افراد مارے گئے۔ واقعہ کے دس سال بعد لندن میٹروپولیٹن پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر مارک راؤلی نے انکشاف کیا ہے کہ دس برس قبل لندن میں ہونے والے بم حملوں کے بعد سے ملک میں دہشت گردی کے لگ بھگ 50 خطرناک منصوبوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔ مارک راؤلی کا کہنا ہے کہ ان میں کچھ ایسے پیچیدہ اور بڑے منصوبے تھے جن کی منصوبہ بندی بیرونِ ملک کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 472211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/472211/لندن-بم-دھماکوں-کو-10-برس-ہو-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org