QR CodeQR Code

سابق طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد میزائل حملے میں ہلاک

9 Jul 2015 21:26

اسلام ٹائمز: افغان میڈیا کے مطابق میزائل حملہ افغانستان کے علاقے ننگرہار میں کیا گیا تھا، جس میں سابق طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد سمیت 52 داعش جنگجو ہلاک ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد کو افغانستان میں امریکی میزائل حملے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق میزائل حملہ افغانستان کے علاقے ننگرہار میں کیا گیا تھا، جس میں سابق طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد سمیت 52 داعش جنگجو ہلاک ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد نے داعش میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔


خبر کا کوڈ: 472719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/472719/سابق-طالبان-ترجمان-شاہد-اللہ-میزائل-حملے-میں-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org