QR CodeQR Code

فول پروف انتطامات کے باعث یوم علیؑ پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، قائم علی شاہ

10 Jul 2015 01:21

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ پولیس اور رینجرز جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کو تحفظ دے رہے ہیں، قوم دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری کے خلاف متحد اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں فول پروف انتطامات کے باعث یوم حضرت علیؑ پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، ہم نے کراچی میں امن و امان برقرار رکھنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پولیس اور رینجرز جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کو تحفظ دے رہے ہیں، قوم دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری کے خلاف متحد اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہے، جبکہ کراچی میں فول پروف انتطامات کے باعث یوم حضرت علیؑ پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ وزیراعلٰی سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی میں امن و امان برقرار رکھنے کا تہیہ کر رکھا ہے، اور اس کیلئے پولیس کو ہر حوالے سے مضبوط اور مستحکم کر رہے ہیں، جبکہ پولیس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے جدید اسلحہ دیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 472777

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/472777/فول-پروف-انتطامات-کے-باعث-یوم-علی-پر-کوئی-ناخوشگوار-واقعہ-پیش-نہیں-آیا-قائم-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org