QR CodeQR Code

فاٹا، تاریخ میں پہلی بار اقلیتی برادری کو عمائدین کا درجہ مل گیا

11 Jul 2015 19:17

اسلام ٹائمز: خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں آباد ہندو اور سکھ برادری کے 5 افراد کو گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب خان عباسی کی ہدایت پر عمائدین کا درجہ دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتی برادری کو عمائدین کا درجہ مل گیا۔ خیبر ایجنسی میں اقلیتی برادری کے 5 افراد کو گورنر کی ہدایت پر عمائدین بنایا گیا ہے جو اپنی برادری سے منسلک افراد کے مسائل کیلئے کام کریں گے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں آباد ہندو اور سکھ برادری کے 5 افراد کو گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب خان عباسی کی ہدایت پر عمائدین کا درجہ دیا گیا۔ اقلیتی برادری کے ان عمائدین کا کام اپنی برادری کے لوگوں کے ڈومیسائل سمیت دیگر سرکاری دستاویزات کی تصدیق کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتوں کو بھی عمائدین کا درجہ دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 473105

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/473105/فاٹا-تاریخ-میں-پہلی-بار-اقلیتی-برادری-کو-عمائدین-کا-درجہ-مل-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org