QR CodeQR Code

اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا

17 Jul 2015 13:53

اسلام ٹائمز: پائلٹ بہت مہارت کے ساتھ طیارے کو روکنے میں کامیاب ہوگیا۔ جس کے باعث پرواز حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ پرواز میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انور کاسی بھی سوار تھے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی نجی ایر لائن کی پرواز ایل ایل 151 حادثے سے بال بال بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے وقت طیارے کا ٹائر پھٹ گیا، تاہم پائلٹ بہت مہارت کے ساتھ طیارے کو روکنے میں کامیاب ہوگیا۔ جس کے باعث پرواز حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ پرواز میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انور کاسی بھی سوار تھے۔


خبر کا کوڈ: 474385

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/474385/اسلام-آباد-سے-کوئٹہ-جانے-والا-جہاز-حادثے-بال-بچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org