QR CodeQR Code

نائیجیریا میں عید کے اجتماعات کے دوران بم دھماکوں میں 13 افراد ہلاک

17 Jul 2015 23:30

اسلام ٹائمز: دماتورو میں لوگ عید کی نماز ادا کر رہے تھے کہ یکے بعد دیگرے بم دھماکوں سے شہر لرز اٹھا، دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ نائیجیریا کے مختلف مقامات پر عید کے اجتماعات کے دوران بم دھماکوں میں 13 افراد اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے شہر دماتورو میں لوگ عید کی نماز ادا کر رہے تھے کہ یکے بعد دیگرے بم دھماکوں سے شہر لرز اٹھا، دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ تیسرا دھماکا ایک اور مسجد کے قریب ہوا جس میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم نائیجیریا میں گزشتہ کئی برسوں سے بوکو حرام تخریب کار کارروائیاں کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 474448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/474448/نائیجیریا-میں-عید-کے-اجتماعات-دوران-بم-دھماکوں-13-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org