QR CodeQR Code

ایران سے نیوکلیئر ڈیل مشرق وسطیٰ میں تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، بندر بن سلطان

18 Jul 2015 01:27

اسلام ٹائمز: سابق سعودی انٹیلیجنس چیف نے عربی کی نیوز ویب سائٹ الف پر شائع ہونے والے ایک کالم میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے صدر اوباما کی ایران سے ڈیل کو سابق صدر بل کلنٹن کی شمالی کوریا کے ساتھ ڈیل سے بھی بدتر قرار دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کی طرف واشنگٹن میں سابق سفیر اور سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ بندر بن سلطان نے کہا ہے کہ امریکا نے شمالی کوریا طرز کی صورت حال پیدا ہونے کی پیش گوئیوں کے باوجود ایران کے ساتھ جوہری تنازعے پر معاہدہ کر لیا ہے۔ انھوں نے لندن سے تعلق رکھنے والی عربی کی نیوز ویب سائٹ الف پر شائع ہونے والے ایک کالم میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران سے نیوکلیئر ڈیل مشرق وسطیٰ میں تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔ شہزادہ بندر نے لکھا ہے کہ میڈیا اور سیاست کے سنجیدہ پنڈت صدر اوباما کی ایران سے ڈیل کو سابق صدر بل کلنٹن کی شمالی کوریا کے ساتھ ڈیل سے بھی بدتر قرار دے رہے ہیں۔ صدر کلنٹن نے تو خارجہ پالیسی کے تزویراتی تجزیوں، قومی انٹیلی جنس کی انتہائی خفیہ اطلاعات اور شمالی کوریا کے عوام کو قحط کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے ڈیل کا فیصلہ کیا تھا۔ شہزادہ بندر نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ اگر صدر کلنٹن کو یہ علم ہوتا کہ وہ ایک بڑی انٹیلی جنس ناکامی اور خارجہ پالیسی کے غلط تجزیے کی بنیاد پر فیصلہ کر رہے ہیں تو وہ کبھی ایسا نہ کرتے۔


خبر کا کوڈ: 474457

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/474457/ایران-سے-نیوکلیئر-ڈیل-مشرق-وسطی-میں-تباہی-کا-پیش-خیمہ-ثابت-ہو-گی-بندر-بن-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org