QR CodeQR Code

دھمکیوں کا زمانہ گزر چکا ہے

ایرانی عوام کیساتھ صرف عزت و احترام کے ساتھ ہی بات کی جاسکتی ہے، جواد ظریف

19 Jul 2015 10:30

اسلام ٹائمز: ٹی وی چینل تین کیساتھ ٹیلی فونگ گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عوام اتحاد اور یک زبان ہونے کی علامت ہیں اور انھوں نے ثابت کر دیا ہے کہ سیاسی نظریات اور مواقف سے قطع نظر وہ سب اسلامی جمہوریہ ایران کی سربلندی اور عزت کے لئے کوشاں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ دھمکیوں کا زمانہ گزر چکا ہے اور ہر طرح کے دباؤ کا مقابلہ کرنے والی قوم سے عزت و احترام کے ساتھ بات کی جانی چاہیئے۔ محمد جواد ظریف نے ایران کے ٹی وی چینل تین کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہا ہے ایرانی عوام نے ثابت کر دیا کہ اس پر ڈالا جانے والا دباؤ بے سود ہے اور اس کے ساتھ صرف عزت و احترام کے ساتھ ہی بات کی جاسکتی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایرانی عوام ایک جانب استقامت اور باہمی تعاون کا مظاہرہ کرتے ہیں تو دوسری جانب وہ ہوشیاری کے ساتھ عمل انجام دیتے ہیں، وہ اللہ تعالٰی کی لازوال قدرت کے سوا کسی اور چیز پر توجہ نہیں دیتے اور وہ سب طاقتوں کو ہیچ اور کھوکھلا جانتے ہیں۔ محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ عوام اتحاد اور یک زبان ہونے کی علامت ہیں اور انھوں نے ثابت کر دیا ہے کہ سیاسی نظریات اور مواقف سے قطع نظر وہ سب اسلامی جمہوریہ ایران کی سربلندی اور عزت کے لئے کوشاں ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کہ جس کسی نے بھی کسی ایرانی کو دھمکی دی اس نے کوئی اچھا نتیجہ حاصل نہیں کیا۔


خبر کا کوڈ: 474611

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/474611/ایرانی-عوام-کیساتھ-صرف-عزت-احترام-کے-ساتھ-ہی-بات-کی-جاسکتی-ہے-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org