0
Sunday 19 Jul 2015 10:30
دھمکیوں کا زمانہ گزر چکا ہے

ایرانی عوام کیساتھ صرف عزت و احترام کے ساتھ ہی بات کی جاسکتی ہے، جواد ظریف

ایرانی عوام کیساتھ صرف عزت و احترام کے ساتھ ہی بات کی جاسکتی ہے، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ دھمکیوں کا زمانہ گزر چکا ہے اور ہر طرح کے دباؤ کا مقابلہ کرنے والی قوم سے عزت و احترام کے ساتھ بات کی جانی چاہیئے۔ محمد جواد ظریف نے ایران کے ٹی وی چینل تین کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہا ہے ایرانی عوام نے ثابت کر دیا کہ اس پر ڈالا جانے والا دباؤ بے سود ہے اور اس کے ساتھ صرف عزت و احترام کے ساتھ ہی بات کی جاسکتی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایرانی عوام ایک جانب استقامت اور باہمی تعاون کا مظاہرہ کرتے ہیں تو دوسری جانب وہ ہوشیاری کے ساتھ عمل انجام دیتے ہیں، وہ اللہ تعالٰی کی لازوال قدرت کے سوا کسی اور چیز پر توجہ نہیں دیتے اور وہ سب طاقتوں کو ہیچ اور کھوکھلا جانتے ہیں۔ محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ عوام اتحاد اور یک زبان ہونے کی علامت ہیں اور انھوں نے ثابت کر دیا ہے کہ سیاسی نظریات اور مواقف سے قطع نظر وہ سب اسلامی جمہوریہ ایران کی سربلندی اور عزت کے لئے کوشاں ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کہ جس کسی نے بھی کسی ایرانی کو دھمکی دی اس نے کوئی اچھا نتیجہ حاصل نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 474611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش