QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون و بچی سمیت چار افراد زخمی

21 Jul 2015 16:27

اسلام ٹائمز: تھانہ پروآ کی حدود میں ایک ہی خاندان کے چار افراد پیدل اپنے عزیز کے گھر جارہے تھے، کہ راستے میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آکر چاروں افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں پہلے تحصیل اور بعد ازاں ڈسٹرکٹ سول ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پروآ کی حدود میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خاتون و بچی سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پروآ کے علاقے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد اپنے عزیز کے گھر دعوت پر جارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح افراد نے راستے میں ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کی زد میں آکر چاروں افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو پہلے تحصیل پروآ کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا، جہاں پر تشویشناک حالت کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان سول ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ پروآ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 475050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/475050/ڈی-آئی-خان-مسلح-افراد-کی-فائرنگ-سے-خاتون-بچی-سمیت-چار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org