0
Tuesday 21 Jul 2015 16:27

ڈی آئی خان، مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون و بچی سمیت چار افراد زخمی

ڈی آئی خان، مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون و بچی سمیت چار افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پروآ کی حدود میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خاتون و بچی سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پروآ کے علاقے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد اپنے عزیز کے گھر دعوت پر جارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح افراد نے راستے میں ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کی زد میں آکر چاروں افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو پہلے تحصیل پروآ کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا، جہاں پر تشویشناک حالت کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان سول ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ پروآ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 475050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش