QR CodeQR Code

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایران کی بھرپور مدد کی جائے گی، شاہ محمود قریشی

21 Dec 2010 22:26

اسلام ٹائمز:وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے خطے کے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہو گا


کراچی:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایران سے مکمل تعاون کیا جائیگا۔ترکی روانگی کے موقع پر کراچی میں اے آر وائی نیوز کے نمائندے کاشف حسین سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایران سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے معلومات کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے خطے کے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہو گا۔وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ جہاں پاکستان دفاعی شعبے میں مستحکم تعاون رکھتا ہے،اب وہاں اقتصادی،معاشی شعبے میں بھی استحکام لائے گا۔


خبر کا کوڈ: 47587

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/47587/دہشت-گردی-کے-خاتمے-کیلئے-ایران-کی-بھرپور-مدد-جائے-گی-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org