0
Tuesday 21 Dec 2010 22:26

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایران کی بھرپور مدد کی جائے گی، شاہ محمود قریشی

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایران کی بھرپور مدد کی جائے گی، شاہ محمود قریشی
کراچی:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایران سے مکمل تعاون کیا جائیگا۔ترکی روانگی کے موقع پر کراچی میں اے آر وائی نیوز کے نمائندے کاشف حسین سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایران سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے معلومات کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے خطے کے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہو گا۔وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ جہاں پاکستان دفاعی شعبے میں مستحکم تعاون رکھتا ہے،اب وہاں اقتصادی،معاشی شعبے میں بھی استحکام لائے گا۔
خبر کا کوڈ : 47587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش