QR CodeQR Code

کراچی کے علاقے سچل میں فلیٹ سے تشدد زدہ 4 لاشیں برآمد، ایک بچہ اور 3 خواتین شامل

25 Jul 2015 21:23

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے بتایا کہ مذکورہ فلیٹ ایک خاتون کا ہے، جس میں وہ اور اس کا بچہ رہائشی پذیر تھے، جبکہ خاتون نے فلیٹ 6 سے 8 ماہ قبل 2 خواتین کو کرائے پر دیا تھا، جبکہ فلیٹ سے اکثر اقات چیخ و پکار کی آوازیں بھی آتی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سچل میں فلیٹ سے 4 لاشیں برآمد ہوئیں ہیں، جن میں ایک بچہ اور 3 خواتین شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سچل میں ایک فلیٹ سے بچے اور 3 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں، جنہیں تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں کی جانب سے پولیس کو فلیٹ سے تعفن اٹھنے پر اطلاع دی گئی، جس کے بعد فلیٹ سے 4 لاشیں برآمد کی گئیں، جو ایک ہفتے سے زائد پرانی ہیں، جبکہ چاروں کے جسم پر بظاہر تشدد کے نشانات ہیں، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجوہات سامنے آسکیں گی، جبکہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔ پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے بتایا کہ مذکورہ فلیٹ ایک خاتون کا ہے، جس میں وہ اور اس کا بچہ رہائشی پذیر تھے، جبکہ خاتون نے فلیٹ 6 سے 8 ماہ قبل 2 خواتین کو کرائے پر دیا تھا، جبکہ فلیٹ سے اکثر اقات چیخ و پکار کی آوازیں بھی آتی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 475986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/475986/کراچی-کے-علاقے-سچل-میں-فلیٹ-سے-تشدد-زدہ-4-لاشیں-برا-مد-ایک-بچہ-اور-3-خواتین-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org