QR CodeQR Code

لیہ، ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ خیرالعمل فائونڈیشن کے زیراہتمام میڈیکل کیمپ لگائے گئے

26 Jul 2015 17:31

اسلام ٹائمز: ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ککڑ والا اور بھٹہ موڑ پر میڈیکل کیمپ لگائے گئے، 23,24 جولائی کو 950 مریضوں کو چیک کیا گیا اور ادویات دی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ خیر العمل فائونڈیشن کے زیراہتمام سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہیں، متاثرین سیلاب میں الرجی اور ملیریا کے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق خیرالعمل فائونڈیشن کے زیراہتمام ککڑ والا اور بھٹہ موڑ پر میڈیکل کیمپ لگائے گئے، جہاں مقامی اور سینیئرز ڈاکٹر مریضوں کو چیک کیا اور ادویات بھی فراہم کیں، بیان کے مطابق گزشتہ دو روز میں ساڑھے نو سو مریضوں کو چیک کیا گیا اور ان کو ادویات بھی دی گئیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب کی مدد کریں۔


خبر کا کوڈ: 476144

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/476144/لیہ-ایم-ڈبلیو-کے-شعبہ-خیرالعمل-فائونڈیشن-زیراہتمام-میڈیکل-کیمپ-لگائے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org