QR CodeQR Code

گورداس پور حملے میں پاکستان ملوث ہے، بھارتی میڈیا کا الزام

28 Jul 2015 23:54

اسلام ٹائمز: گزشتہ روز 3 افراد نے گورداس پور میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا تھا، جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی میڈیا نے گورداس پور میں دہشت گردوں کے حملے کی سی سی ٹی وی وڈیو نشر کردی۔ الزام لگا دیا کہ دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے۔ گورداس پور حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں 3 مسلح افراد کو آزادی سے شہر میں گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بھارتی فوج کی وردیوں میں ملبوس حملہ آوروں نے ہاتھوں میں کلاشنکوف اٹھائی ہوئی تھیں۔ ان افراد کی شناخت نہ ہونے کے باوجود بھارتی میڈیا کی جانب سے بے بنیاد دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے۔ گزشتہ روز 3 افراد نے گورداس پور میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا تھا، جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 476631

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/476631/گورداس-پور-حملے-میں-پاکستان-ملوث-ہے-بھارتی-میڈیا-کا-الزام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org