0
Tuesday 28 Jul 2015 23:54

گورداس پور حملے میں پاکستان ملوث ہے، بھارتی میڈیا کا الزام

گورداس پور حملے میں پاکستان ملوث ہے، بھارتی میڈیا کا الزام
اسلام ٹائمز۔ بھارتی میڈیا نے گورداس پور میں دہشت گردوں کے حملے کی سی سی ٹی وی وڈیو نشر کردی۔ الزام لگا دیا کہ دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے۔ گورداس پور حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں 3 مسلح افراد کو آزادی سے شہر میں گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بھارتی فوج کی وردیوں میں ملبوس حملہ آوروں نے ہاتھوں میں کلاشنکوف اٹھائی ہوئی تھیں۔ ان افراد کی شناخت نہ ہونے کے باوجود بھارتی میڈیا کی جانب سے بے بنیاد دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے۔ گزشتہ روز 3 افراد نے گورداس پور میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا تھا، جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 476631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش