QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کے چیئرمین مخالفین پر بے جا تنقید کی عادت پر قابو پائیں ، ملک آصف بھا

29 Jul 2015 23:01

اسلام ٹائمز: مسلم لیگ ہاؤس جوہرآباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلیوں کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ سچ کی جیت ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت پنجاب سمیت ملک بھر میں عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے کام کر رہی ہے۔ مسلم لیگ ہاؤس جوہرآباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین مخالفین پر بے جا تنقید کی عادت پر قابو پائیں، بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے، مسلم لیگ کے امیدواروں کو میرٹ پر ٹکٹ جاری کئے جائینگے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 476801

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/476801/پی-ٹی-آئی-کے-چیئرمین-مخالفین-پر-بے-جا-تنقید-کی-عادت-قابو-پائیں-ملک-آصف-بھا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org