QR CodeQR Code

ڈاکٹر طاہر القادری کی خفیہ ایجنسیز سے رابطوں کی تردید

30 Jul 2015 23:47

اسلام ٹائمز: لاہور ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اخبارات کے علاوہ آج تک آئی ايس آئی کے سابق چيف جنرل شجاع پاشا کو کبھی نہيں ديکھا، ان کا خفيہ ايجنسيوں سے کبھی رابطہ نہيں رہا اور نہ کسی کے کہنے پر دھرنا ديا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحريک کے سربراہ طاہر القادری نے خفيہ ايجنسيوں سے رابطوں کی ترديد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جنرل پاشا سے کبھی ملاقات نہیں کی۔ لاہور ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انہوں نے اخبارات کے علاوہ آج تک آئی ايس آئی کے سابق چيف جنرل شجاع پاشا کو کبھی نہيں ديکھا، ان کا خفيہ ايجنسيوں سے کبھی رابطہ نہيں رہا اور نہ کسی کے کہنے پر دھرنا ديا۔ وہ کہتے ہیں کہ جوڈيشل کميشن کی رپورٹ سے جمہوريت کمزور اور دھاندلی والے مضبوط ہوئے، پہلے دن سے تحريک انصاف کو جوڈيشل کميشن ميں نہ جانے کا مشورہ ديا تھا۔ طاہر القادری نے کہا کہ جس طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والی جے آئی ٹی ميں عوامی تحريک نہيں گئی، اسی طرح تحريک انصاف کو بھی جوڈيشل کميشن ميں نہيں جانا چاہئے تھا۔


خبر کا کوڈ: 477021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/477021/ڈاکٹر-طاہر-القادری-کی-خفیہ-ایجنسیز-سے-رابطوں-تردید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org