0
Thursday 30 Jul 2015 23:47

ڈاکٹر طاہر القادری کی خفیہ ایجنسیز سے رابطوں کی تردید

ڈاکٹر طاہر القادری کی خفیہ ایجنسیز سے رابطوں کی تردید
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحريک کے سربراہ طاہر القادری نے خفيہ ايجنسيوں سے رابطوں کی ترديد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جنرل پاشا سے کبھی ملاقات نہیں کی۔ لاہور ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انہوں نے اخبارات کے علاوہ آج تک آئی ايس آئی کے سابق چيف جنرل شجاع پاشا کو کبھی نہيں ديکھا، ان کا خفيہ ايجنسيوں سے کبھی رابطہ نہيں رہا اور نہ کسی کے کہنے پر دھرنا ديا۔ وہ کہتے ہیں کہ جوڈيشل کميشن کی رپورٹ سے جمہوريت کمزور اور دھاندلی والے مضبوط ہوئے، پہلے دن سے تحريک انصاف کو جوڈيشل کميشن ميں نہ جانے کا مشورہ ديا تھا۔ طاہر القادری نے کہا کہ جس طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والی جے آئی ٹی ميں عوامی تحريک نہيں گئی، اسی طرح تحريک انصاف کو بھی جوڈيشل کميشن ميں نہيں جانا چاہئے تھا۔
خبر کا کوڈ : 477021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش