QR CodeQR Code

کراچی آپریشن کے پیش نظر ایم کیو ایم نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا وقت مانگ لیا

31 Jul 2015 11:09

اسلام ٹائمز: متحدہ کے وفد نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے باضابطہ درخواست کی ہے کہ ایم کیو ایم کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات کرائی جائے، جس میں وہ خود بھی موجود ہوں، اس ملاقات میں ایم کیو ایم کے جائز تحفظات دور کرنے کیلئے وفاقی حکومت اقدام کرے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی آپریشن اور کارکنان کی گرفتاریوں کے معاملے کو وزیراعظم نواز شریف کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم سے باضابطہ ملاقات کیلئے وقت طلب کر لیا ہے۔ اس حوالے سے متحدہ کے وفد نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے باضابطہ درخواست کی ہے کہ ایم کیو ایم کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات کرائی جائے، جس میں وہ خود بھی موجود ہوں، اس ملاقات میں ایم کیو ایم کے جائز تحفظات دور کرنے کیلئے وفاقی حکومت اقدام کرے۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا کو بتایا کہ کراچی آپریشن اور کارکنان کی گرفتاری کے معاملے پر آئندہ ہفتے قومی اسمبلی کے سیشن کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 477061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/477061/کراچی-ا-پریشن-کے-پیش-نظر-ایم-کیو-نے-وزیراعظم-نواز-شریف-سے-ملاقات-کا-وقت-مانگ-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org