0
Friday 31 Jul 2015 11:09

کراچی آپریشن کے پیش نظر ایم کیو ایم نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا وقت مانگ لیا

کراچی آپریشن کے پیش نظر ایم کیو ایم نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا وقت مانگ لیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی آپریشن اور کارکنان کی گرفتاریوں کے معاملے کو وزیراعظم نواز شریف کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم سے باضابطہ ملاقات کیلئے وقت طلب کر لیا ہے۔ اس حوالے سے متحدہ کے وفد نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے باضابطہ درخواست کی ہے کہ ایم کیو ایم کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات کرائی جائے، جس میں وہ خود بھی موجود ہوں، اس ملاقات میں ایم کیو ایم کے جائز تحفظات دور کرنے کیلئے وفاقی حکومت اقدام کرے۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا کو بتایا کہ کراچی آپریشن اور کارکنان کی گرفتاری کے معاملے پر آئندہ ہفتے قومی اسمبلی کے سیشن کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 477061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش