QR CodeQR Code

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان علما کونسل کا ملک گیر یوم مذمت

31 Jul 2015 17:47

اسلام ٹائمز: فیصل آباد سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں پاکستان علما کونسل کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر مظالم بڑھتے چلے جا رہے ہیں، مسلم امہ ان مظالم کے خلاف متحد ہو جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل نے فیصل سمیت ملک بھر میں جمعہ کو اسرائیلی فورسز کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کیخلاف یوم مذمت منایا۔ فیصل آباد سمیت ملک بھر کی مساجد میں اس حوالے سے مذمتی قراردادیں پیش کی گیئں۔ پاکستان علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر عالم کفر اور نفاق کے مظالم بڑھتے چلے جا رہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم امہ ان مظالم کے خلاف متحد ہو جائے۔


خبر کا کوڈ: 477148

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/477148/مسجد-اقصی-کی-بے-حرمتی-کیخلاف-پاکستان-علما-کونسل-کا-ملک-گیر-یوم-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org