0
Friday 31 Jul 2015 17:47

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان علما کونسل کا ملک گیر یوم مذمت

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان علما کونسل کا ملک گیر یوم مذمت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل نے فیصل سمیت ملک بھر میں جمعہ کو اسرائیلی فورسز کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کیخلاف یوم مذمت منایا۔ فیصل آباد سمیت ملک بھر کی مساجد میں اس حوالے سے مذمتی قراردادیں پیش کی گیئں۔ پاکستان علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر عالم کفر اور نفاق کے مظالم بڑھتے چلے جا رہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم امہ ان مظالم کے خلاف متحد ہو جائے۔
خبر کا کوڈ : 477148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش