QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، ہفتہ شہدائے پولیس جاری، بلڈ کیمپس کا انعقاد

2 Aug 2015 20:16

اسلام ٹائمز: پولیس لائن ڈیرہ میں ہفتہ شہدائے پولیس کے سلسلے میں خون کے عطیات دینے کیلئے بلڈ کیمپس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں، پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی جانب سے خون کے عطیات دیئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہفتہ شہدائے پولیس جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس لائن ڈیرہ میں بلڈ کیمپ لگایا گیا، جس میں شہریوں، پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی جانب سے خون کے عطیات دیئے گئے۔ ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی نے بلڈ کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے عوام کی حفاظت کی۔ دوسری جانب شہدائے پولیس کے ایصال ثواب کیلئے تھانہ ڈیرہ ٹاؤن میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ ٹاؤن محمد عدنان، پولیس اہلکاران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہدائے پولیس کی مغفرت کیلئے دعائیں و ان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور خداوند کریم سے ملک پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کی دعا بھی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 477561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/477561/ڈی-آئی-خان-ہفتہ-شہدائے-پولیس-جاری-بلڈ-کیمپس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org