QR CodeQR Code

الطاف حسین کی تقریر آئین سے متصادم نہیں، فاروق ستار

3 Aug 2015 00:13

اسلام ٹائمز: ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے اپنی تقریر کے دوران بھارت اور نیٹو سے مدد نہیں مانگی، ہمارے 150 کارکن لاپتہ اور دوسو شہید ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ الطاف حسین مہاجروں کے حقوق کی جدو جہد کر رہے ہیں اور الطا ف حسین کی تقریر آئین سے متصادم نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الطاف حسین نے اپنی تقریر میں بھارت اور نیٹو سے مدد نہیں مانگی۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس کی، جس میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمار ے 150 سے زائد کارکن لاپتہ ہیں اور دو سو کارکن ٹارگٹ کلنگ کے واردتوں میں شہید ہو گئے ہیں۔ کراچی آپریشن کا رخ ایم کیو ایم کی طرف موڑ دیا گیا ہے، اس طرح ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی گرفتاریوں اور ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا، لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ ہم نے آپریشن کو شفاف بنانے کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کامطالبہ کیا، لیکن مانیٹرنگ کمیٹی بھی قائم نہ ہوئی۔ واضح رہے کہ آج الطاف حسین نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ بھارت میں غیرت ہوتی، تو کراچی میں مہاجروں کا خون نہ بہتا، اور ساتھ ہی انہوں نے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی، کہ وہ امریکہ اور نیٹو فورسز سے اپنے تحفظ کیلئے مدد مانگیں۔


خبر کا کوڈ: 477598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/477598/الطاف-حسین-کی-تقریر-ا-ئین-سے-متصادم-نہیں-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org