QR CodeQR Code

دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس 30 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگی

8 Aug 2015 23:56

اسلام ٹائمز: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق، کانفرنس میں 403 مندوبین اور مبصرین شرکت کریں گے۔ بھارت کی 32 میں سے 27 قانون ساز اسمبلیوں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی کو 61ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس میں مدعو نہیں کیا جائے گا، یہ فیصلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی اور تاریخی موقف کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 61ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس 30ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی، پاکستان کی پارلیمنٹ نے اس کانفرنس کے انعقاد کے لیے وسیع انتظامات کرلیے ہیں، کانفرنس میں 403 مندوبین اور مبصرین شرکت کریں گے۔ بھارت کی 32 میں سے 27 قانون ساز اسمبلیوں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق، جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر اور حل طلب ہے۔


خبر کا کوڈ: 478687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/478687/دولت-مشترکہ-پارلیمانی-کانفرنس-30-ستمبر-کو-اسلام-آباد-میں-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org