QR CodeQR Code

کراچی، ایف آئی اے اور نیب کا سوک سینٹر پر چھاپہ، مزید ریکارڈ حاصل کر لیا

13 Aug 2015 19:57

اسلام ٹائمز: ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم نے کے ڈی اے کی سکیموں سے متعلق نقشہ جات اور دیگر ریکارڈ بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے، ٹیم نے تفتیش کے لئے کے ڈی کے مزید افسران کو بھی بیانات قلمبند کرانے کے لئے طلب کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اور نیب کی مشترکہ ٹیم نے چائنہ کٹنگ کے سلسلے میں تفتیش مزید تیز کر دی ہے۔ ایف آئی اے اور نیب کی ٹیم نے کے ڈی اے کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں چھاپہ مار کر وہاں افسران سے پوچھ گچھ کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم نے کے ڈی اے کی سکیموں سے متعلق نقشہ جات اور دیگر ریکارڈ بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم نے تفتیش کے لئے کے ڈی کے مزید افسران کو بھی بیانات قلمبند کرانے کے لئے طلب کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 479726

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/479726/کراچی-ایف-ا-ئی-اے-اور-نیب-کا-سوک-سینٹر-پر-چھاپہ-مزید-ریکارڈ-حاصل-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org