QR CodeQR Code

بنوں، دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 8 حملہ آور ہلاک

14 Aug 2015 09:31

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق حملہ صبح اُس وقت ہوا جب نامعلوم مسلح افراد نے بنوں کی خادم حسین چیک پوسٹ پر دھاوا بولا اور سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں آٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ صبح اُس وقت ہوا جب نامعلوم مسلح افراد نے بنوں کی خادم حسین چیک پوسٹ پر دھاوا بولا اور سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس کے بعد جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ اور اردگرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 479792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/479792/بنوں-دہشتگردوں-کا-چیک-پوسٹ-پر-حملہ-جوابی-کارروائی-میں-8-ا-ور-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org