QR CodeQR Code

ملک کی حفاظت کیلئے جان لڑا دینگے

شجاع خانزادہ کے خون کی قسم کھاتے ہیں جب تک دہشتگروں کا صفایا نہیں کرینگے چین سے نہیں بیٹھیں گے، شہباز شریف

17 Aug 2015 11:50

اسلام ٹائمز: لاہور میں وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی تعزیت کے حوالے سے کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ شہید کے خون کا فرض چکانا ہے، وہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کو فرنٹ سے لیڈ کریں گے۔ زندگی موت اللہ تعالٰی کے ہاتھ میں ہے، خوف کو اپنے اوپر طاری نہیں ہونے دیں گے۔ پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کی حفاظت کے لئے جان لڑا دیں گے لیکن اسے امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ لاہور میں وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی تعزیت کے حوالے سے کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ وہ شجاع خانزادہ کے خون کی قسم کھاتے ہیں جب تک دہشت گروں کا صفایا نہیں کریں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید کے خون کا فرض چکانا ہے، وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو فرنٹ سے لیڈ کریں گے۔ زندگی موت اللہ تعالٰی کے ہاتھ میں ہے، خوف کو اپنے اوپر طاری نہیں ہونے دیں گے۔ پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شجاع خانزادہ اپنے نام کی طرح بہادر، دیانتدار اور ایک مدبر تھے۔ دوست ملکوں کے تعاون سے اپنے جوانوں کو دہشت گردی کے خلاف تربیت دلانے کے لئے انھوں نے متعدد دورے کئے۔ اس موقع پر دہشت گردی کی مذمت، اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور شہید کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے قرارداد بھی منظور کی گئی۔ شجاع خانزادہ کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 480316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/480316/شجاع-خانزادہ-کے-خون-کی-قسم-کھاتے-ہیں-جب-تک-دہشتگروں-کا-صفایا-نہیں-کرینگے-چین-سے-بیٹھیں-گے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org