0
Monday 17 Aug 2015 11:50
ملک کی حفاظت کیلئے جان لڑا دینگے

شجاع خانزادہ کے خون کی قسم کھاتے ہیں جب تک دہشتگروں کا صفایا نہیں کرینگے چین سے نہیں بیٹھیں گے، شہباز شریف

شجاع خانزادہ کے خون کی قسم کھاتے ہیں جب تک دہشتگروں کا صفایا نہیں کرینگے چین سے نہیں بیٹھیں گے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کی حفاظت کے لئے جان لڑا دیں گے لیکن اسے امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ لاہور میں وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی تعزیت کے حوالے سے کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ وہ شجاع خانزادہ کے خون کی قسم کھاتے ہیں جب تک دہشت گروں کا صفایا نہیں کریں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید کے خون کا فرض چکانا ہے، وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو فرنٹ سے لیڈ کریں گے۔ زندگی موت اللہ تعالٰی کے ہاتھ میں ہے، خوف کو اپنے اوپر طاری نہیں ہونے دیں گے۔ پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شجاع خانزادہ اپنے نام کی طرح بہادر، دیانتدار اور ایک مدبر تھے۔ دوست ملکوں کے تعاون سے اپنے جوانوں کو دہشت گردی کے خلاف تربیت دلانے کے لئے انھوں نے متعدد دورے کئے۔ اس موقع پر دہشت گردی کی مذمت، اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور شہید کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے قرارداد بھی منظور کی گئی۔ شجاع خانزادہ کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 480316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش