QR CodeQR Code

لاہور،خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران میں ایرانی فلم مسیح کی نمائش

26 Dec 2010 12:51

اسلام ٹائمز:تقریب میں پاکستانی فلمی صنعت سے وابستہ فلم ساز سید نور اور اصغر ندیم سید نے شرکت کی۔انہوں نے ایرانی فلموں کو سراہتے ہوئے اِس تقریب کو مشترکہ فلم سازی کی طرف پہلا قدم قرار دیا


 لاہور:اسلام ٹائمز-پاکستان کے برادر ہمسایہ ملک جمہوری اسلامی ایران کو فلم سازی کے شعبہ میں ممتاز مقام حاصل ہے،اسکی بنائی ہوئی متعدد فلموں کو عالمی سطح پر فیسٹولز میں سراہا گیا اور بعض فلموں نے آسکر ایورڈز بھی حاصل کیے ہیں۔خانہء فرہنگ ایران لاہور میں فلمساز نادر طالب زادہ کی فلم مسیح کی نمائش کی گئی،جس میں مسلم عقائد کے مطابق حضرت عیسٰی (ع) کی زندگی کے اہم واقعات کو عکس بند کیا گیا ہے۔ تقریب میں پاکستانی فلمی صنعت سے وابستہ فلم ساز سید نور اور اصغر ندیم سید نے شرکت کی۔انہوں نے ایرانی فلموں کو سراہتے ہوئے اِس تقریب کو مشترکہ فلم سازی کی طرف پہلا قدم قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 48064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/48064/لاہور-خانہ-فرہنگ-جمہوری-اسلامی-ایران-میں-ایرانی-فلم-مسیح-کی-نمائش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org