QR CodeQR Code

رشید گوڈیل پر حملہ مذاکرات سبوتاژ کرنیکی سازش ہو سکتی ہے، آغا سراج درانی

19 Aug 2015 20:33

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ بعض لوگ نہیں چاہتے کہ ایم کیو ایم اسمبلی میں واپس آئے، اُمید ہے کہ ملزمان کا سراغ جلد لگا لیا جائے گا، ہر رکن اسمبلی کے ساتھ سیکیورٹی ہونی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ رشید گوڈیل پر حملہ مذاکرات سبوتاژ کرنے کی سازش ہو سکتی ہے، بعض لوگ نہیں چاہتے کہ متحدہ قومی موومنٹ اسمبلی میں واپس آئے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر حملہ مذاکرات سبوتاژ کرنے کی سازش ہو سکتی ہے، بعض لوگ نہیں چاہتے کہ ایم کیو ایم اسمبلی میں واپس آئے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ملزمان کا سراغ جلد لگا لیا جائے گا، ہر رکن اسمبلی کے ساتھ سیکیورٹی ہونی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 480785

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/480785/رشید-گوڈیل-پر-حملہ-مذاکرات-سبوتاژ-کرنیکی-سازش-ہو-سکتی-ہے-آغا-سراج-درانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org