QR CodeQR Code

پنجاب میں قومی ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے، وزیراعظم

22 Aug 2015 19:49

اسلام ٹائمز: اجلاس سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے، نہ ہی کسی سے کوئی امتیازی سلوک روا رکھا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں قومی ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ کسی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت رائے ونڈ میں اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے وزیراعلٰی میاں شہباز شریف، آئی جی اور چیف سیکرٹری شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب میں قومی ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، پنجاب میں کسی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے، نہ ہی کسی سے کوئی امتیازی سلوک روا رکھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 481320

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/481320/پنجاب-میں-قومی-ایکشن-پلان-پر-اس-کی-اصل-روح-کے-مطابق-عملدرآمد-یقینی-بنایا-جائے-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org