0
Saturday 22 Aug 2015 19:49

پنجاب میں قومی ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے، وزیراعظم

پنجاب میں قومی ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں قومی ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ کسی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت رائے ونڈ میں اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے وزیراعلٰی میاں شہباز شریف، آئی جی اور چیف سیکرٹری شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب میں قومی ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، پنجاب میں کسی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے، نہ ہی کسی سے کوئی امتیازی سلوک روا رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 481320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش