QR CodeQR Code

خیبرایجنسی میں انسداد پولیو اور انسداد خسرہ مہم تیسرے روز بھی جاری

22 Aug 2015 19:05

اسلام ٹائمز:ایجنسی سرجن ڈاکٹر نیاز محمد آفریدی کے مطابق علاقے میں بڑھتے ہوئے خسرے کی روک تھام کے لئے پولیو مہم کے ساتھ ساتھ انسداد خسرہ مہم بھی کی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرایجنسی میںانسداد پولیو اور انسداد خسرہ مہم تیسرے روزبھی جاری ہے۔ ایجنسی سرجن ڈاکٹر نیاز محمد آفریدی کے مطابق علاقے میں بڑھتے ہوئے خسرے کی روک تھام کے لئے پولیو مہم کے ساتھ ساتھ انسداد خسرہ مہم بھی کی جارہی ہے۔ 12 روزہ مہم میں 3 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو اور خسرہ سے بچاو کے ویکسین دی جارہی ہے۔تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں مہم چلائی جارہی ہے۔ جبکہ ایجنسی میں 7سال بعد انسداد خسرہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 481330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/481330/خیبرایجنسی-میں-انسداد-پولیو-اور-خسرہ-مہم-تیسرے-روز-بھی-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org