QR CodeQR Code

قصور ویڈیو اسکینڈل کا ملزم تنزیل الرحمان گرفتار

26 Aug 2015 23:39

اسلام ٹائمز: پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ لہرانے اور لوگوں کو دھمکیاں دینے پر تنزیل الرحمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم تنزیل الرحمان نے مرکزی کیس میں 30 اگست تک عبوری ضمانت کرا رکھی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ قصور ویڈیو اسکینڈل کے ملزم تنزیل الرحمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم تنزیل الرحمان آج گائوں گیا، جہاں لوگوں کو دھمکیاں دینے پر اس کا جھگڑا ہوگیا، مقامی لوگوں نے تنزیل الرحمان کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ لہرانے اور لوگوں کو دھمکیاں دینے پر تنزیل الرحمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم تنزیل الرحمان نے مرکزی کیس میں 30 اگست تک عبوری ضمانت کرا رکھی تھی۔


خبر کا کوڈ: 482223

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/482223/قصور-ویڈیو-اسکینڈل-کا-ملزم-تنزیل-الرحمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org