QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں کھوئے ہوئے سیاسی مقام کو بحال کرنے کیلئے فوری اقدام کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو

26 Aug 2015 23:58

اسلام ٹائمز: اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ جلد ثابت کریں گے کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں دوبارہ بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہے، اتار چڑھاو سیاسی زندگی کا حصہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں پارٹی کو دوبارہ منظم کرنے کیلئے دو رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔ قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن پر مشتمل کمیٹی آگلے ہفتے گلگت بلتستان کا دورہ کریگی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت زرداری ہاوس اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں خورشید شاہ، راجا پرویز اشرف، فریال تالپور، قمرزمان، شیری رحمان، شہلا رضا اور ندیم افضل چن نے شرکت کی۔۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس میں گلگت بلتستان الیکشن میں بدترین شکست پر غور کیا گیا، اجلاس میں گلگت بلتستان میں پارٹی کی تنظیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے دو رکنی کمیٹی بنا دی گئی۔ قمرزمان کائرہ اور ندیم افضل چن پر مشتمل کمیٹی آئندے ہفتے گلگت بلتستان کا دورہ کرے گی اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کرکے سفارشات مرتب کریگی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں کھوئے ہوئے سیاسی مقام کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے فوری اقدام کی ضرورت ہے، اتار چڑھاو سیاسی زندگی کا حصہ ہیں، اہم بات یہ ہے کہ کون کیا کرتا ہے کہ وہ گرتا ہے، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جلد ثابت کریں گے کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں دوبارہ بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہے۔


خبر کا کوڈ: 482226

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/482226/گلگت-بلتستان-میں-کھوئے-ہوئے-سیاسی-مقام-کو-بحال-کرنے-کیلئے-فوری-اقدام-کی-ضرورت-ہے-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org