QR CodeQR Code

بولان، ریلوے کی پٹری پر بم نصب کرتے ہوئے 3 دہشتگرد دھماکے سے ہلاک

27 Aug 2015 16:34

اسلام ٹائمز: لیویز اہلکاروں کو جائے وقوعہ سے تین ہینڈ گرنیڈ بھی ملے، جنہیں قبضے میں لے لیا گیا۔ دھماکے سے ریلوے لائن کو بھی نقصان پہنچا۔ جس کی فوری مرمت کے لئے ریلوے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بولان کے علاقے میں تین دہشتگرد اپنے ہی ہاتھوں مارے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تینوں دہشتگرد تخریب کاری کے سلسلے میں ریلوے کے ٹریک پر بم نصب کر رہے تھے کہ اسی دوران بم پھٹ گیا۔ جس سے تینوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ دھماکے کی آواز سن کر سکیورٹی اہلکار موقع پہنچ گئے، جنہوں نے دہشتگردوں کی نعشوں کی شناخت کے لئے انہیں ہسپتال کے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔ لیویز اہلکاروں کو جائے وقوعہ پر تین ہینڈ گرنیڈ بھی ملے، جنہیں قبضے میں لے لیا گیا۔ دھماکے سے ریلوے لائن کو بھی نقصان پہنچا۔ جس کی فوری مرمت کے لئے ریلوے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 482347

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/482347/بولان-ریلوے-کی-پٹری-پر-بم-نصب-کرتے-ہوئے-3-دہشتگرد-دھماکے-سے-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org