QR CodeQR Code

پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے الیکشن کمشنرز مستعفی ہونے پر رضا مند

29 Aug 2015 23:15

اسلام ٹائمز: جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی، جسٹس ریٹائرڈ شہزاد اکبر خان اور جسٹس ریٹائرڈ روشن علی عیسانی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے الیکشن کمشنرز مستعفی ہونے پر رضا مند ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ پیر کو سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ارکان چیف الیکشن کمشنر کو استعفے پیش کر دیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ایک ممبر نے اپنا استعفیٰ تحریر بھی کر لیا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی، جسٹس ریٹائرڈ شہزاد اکبر خان اور جسٹس ریٹائرڈ روشن علی عیسانی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پیر کو چیف الیکشن کمشنر نے ان ارکان کو بھر پور دفاع کرنے کی یقین دہانی کرائی تو صورت حال تبدیل بھی ہو سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 482788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/482788/پنجاب-سندھ-اور-خیبر-پختونخوا-کے-الیکشن-کمشنرز-مستعفی-ہونے-پر-رضا-مند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org