QR CodeQR Code

پرویز خٹک کی زیرصدارت پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بے نتیجہ ختم

30 Aug 2015 08:51

اسلام ٹائمز: مختلف امیدواروں کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں استعفوں کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس بے نتیجہ ختم ہونے کی وجہ سے آج ہونے والے ضلع، ٹاؤن اور تحصیل ناظمین کے انتخابات 7 ستمبر تک ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ اجلاس میں پشاور سمیت کئی اضلاع کے لئے ناظمین کے امیدواروں کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پشاور سمیت کئی اضلاع کے لئے ناظمین کے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔ تاہم اجلاس بے نتیجہ ختم رہا، اس دوران مختلف امیدواروں کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں استعفوں کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس بے نتیجہ ختم ہونے کی وجہ سے آج ہونے والے ضلع، ٹاؤن اور تحصیل ناظمین کے انتخابات 7 ستمبر تک ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کو اندرونی اختلافات کے باعث مشکل صورت حال درپیش ہے۔ جس کی وجہ سے پارٹی کی جانب سے ضلع، تحصیل اور ٹاؤن ناظم کے انتخابات میں ووٹ نہ ڈالنے والے پی ٹی آئی کونسلروں کی بلدیاتی رکنیت منسوخ کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 482835

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/482835/پرویز-خٹک-کی-زیرصدارت-پارٹی-کے-پارلیمانی-بورڈ-کا-اجلاس-بے-نتیجہ-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org