0
Sunday 30 Aug 2015 08:51

پرویز خٹک کی زیرصدارت پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بے نتیجہ ختم

پرویز خٹک کی زیرصدارت پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بے نتیجہ ختم
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ اجلاس میں پشاور سمیت کئی اضلاع کے لئے ناظمین کے امیدواروں کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پشاور سمیت کئی اضلاع کے لئے ناظمین کے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔ تاہم اجلاس بے نتیجہ ختم رہا، اس دوران مختلف امیدواروں کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں استعفوں کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس بے نتیجہ ختم ہونے کی وجہ سے آج ہونے والے ضلع، ٹاؤن اور تحصیل ناظمین کے انتخابات 7 ستمبر تک ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کو اندرونی اختلافات کے باعث مشکل صورت حال درپیش ہے۔ جس کی وجہ سے پارٹی کی جانب سے ضلع، تحصیل اور ٹاؤن ناظم کے انتخابات میں ووٹ نہ ڈالنے والے پی ٹی آئی کونسلروں کی بلدیاتی رکنیت منسوخ کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 482835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش