QR CodeQR Code

پاکستانی موقف سے کشمیری جذبہ آزادی کو نئی زندگی ملی ہے، علی گیلانی

4 Sep 2015 09:22

اسلام ٹائمز: حریت رہنما نے وزیراعظم پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ دنیا اس حقیقت سے آگاہ ہوئی کہ کشمیر محض پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع نہیں، بلکہ 1 کروڑ 30 لاکھ افراد کی جدوجہد، بنیادی اور پیدائشی حقوق کا معاملہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی کہتے ہیں کہ پاکستان کشمیر پر حالیہ موقف پر ڈٹا رہے تو کشمیری قوم کا نصب العین مستحکم ہوگا۔ جس کے بعد بھارت عالمی برادری کے سامنے جواب دہ ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ منگل کو نئی دلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبد الباسط سے ملاقات میں انہیں علی گیلانی کا نواز شریف کے نام لکھا گیا خط دیا ہے۔ جس میں لکھا ہے کہ کشمیر پر پاکستان کے حالیہ موقف اور حمایت سے کشمیریوں میں آزادی کے جذبے کو نئی زندگی ملی ہے اور اس سے پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کی گونج سنائی دی ہے۔ دنیا اس حقیقت سے آگاہ ہوئی کہ کشمیر محض پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع نہیں، بلکہ 1کروڑ 30لاکھ افراد کی جدوجہد، بنیادی اور پیدائشی حقوق کا معاملہ ہے۔ خط میں حریت رہنما نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر پاکستان حکومت، فوج اور عوام کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 483893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/483893/پاکستانی-موقف-سے-کشمیری-جذبہ-ا-زادی-کو-نئی-زندگی-ملی-ہے-علی-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org