QR CodeQR Code

کراچی کو ہم سے چھین کر کسی اور کو دینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، ایم کیو ایم

5 Sep 2015 10:50

اسلام ٹائمز: نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایم کیو ایم پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس لئے آخری آپشن استعمال کرتے ہوئے استعفے دیئے، ہمارے استعفوں کی وجوہات کو سمجھا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کو ہم سے چھین کر کسی اور کو دینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، آپریشن کے دوران ہمارے 4 ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا، بتایا جائے کہ ان گرفتاریوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو ہم سے چھین کر کسی اور کو دینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ متحدہ رہنما کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف انٹیلیجنس رپورٹس غلط ہیں، رپورٹس ایسے لوگوں سے تیار کروائی گئیں، جو پارٹی کے خلاف بغض رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس لئے آخری آپشن استعمال کرتے ہوئے استعفے دیئے، ہمارے استعفوں کی وجوہات کو سمجھا جائے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پر سے غیر آئینی و غیر قانونی پابندیوں کو ختم کرایا جائے، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اعلیٰ حکام کراچی آپریشن کی تحقیقات کریں۔


خبر کا کوڈ: 484042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/484042/کراچی-کو-ہم-سے-چھین-کر-کسی-اور-دینے-کی-تیاریاں-جا-رہی-ہیں-ایم-کیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org