0
Saturday 5 Sep 2015 10:50

کراچی کو ہم سے چھین کر کسی اور کو دینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، ایم کیو ایم

کراچی کو ہم سے چھین کر کسی اور کو دینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، ایم کیو ایم
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کو ہم سے چھین کر کسی اور کو دینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، آپریشن کے دوران ہمارے 4 ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا، بتایا جائے کہ ان گرفتاریوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو ہم سے چھین کر کسی اور کو دینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ متحدہ رہنما کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف انٹیلیجنس رپورٹس غلط ہیں، رپورٹس ایسے لوگوں سے تیار کروائی گئیں، جو پارٹی کے خلاف بغض رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس لئے آخری آپشن استعمال کرتے ہوئے استعفے دیئے، ہمارے استعفوں کی وجوہات کو سمجھا جائے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پر سے غیر آئینی و غیر قانونی پابندیوں کو ختم کرایا جائے، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اعلیٰ حکام کراچی آپریشن کی تحقیقات کریں۔
خبر کا کوڈ : 484042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش