QR CodeQR Code

ساجد میر عالم دین ہونے کے ناطے یہ بھی جانتے ہونگے کہ شریعت میں کذب کی سزا کیا ہے، مہر فدا حسین

5 Sep 2015 16:48

اسلام ٹائمز: اہل حدیث یوتھ فورس کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عوامی تحریک ملتان کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری عالمی سفیر امن اور پاکستان عوامی تحریک عالمی امن کی علمبردار ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کا تعلیمی اور تبلیغی نیٹ ورک پوری دنیا میں موجود ہے امن کا پیغام عام کرنے کیلئے غیر ملکی دورے پر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل مہر فدا حسین نے کہا ہے کہ ساجد میر کا بطور عالم دین احترام کرتے ہیں مگر ایک عالم دین کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی بیان دینا زیب نہیں دیتا۔ پاکستان عوامی تحریک کو فساد کی دھمکی دینے والے اپنے قائد سے کیوں نہیں کہتے کہ وہ شہداء ماڈل ٹائون کے لواحقین کو دیت دینے والے لینے والوں کے نام منظر عام پر لائیں تا کہ پاکستان عوامی تحریک کا موقف جھوٹا ثابت ہوسکے۔ محض الزام لگانا تہمت اور کذب کے زمرے میں آتا ہے اور بطور عالم دین ساجد میر شریعت اسلامی میں بہتان اور کذب کی سزا بھی جانتے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پوری دنیا میں عالمی سفیر امن کے نام سے جانے جاتے ہیں، انہوں نے پوری دنیا میں اسلام کے حقیقی تصور امن کو اجاگر کیا ہے جبکہ حال ہی میں انہوں نے نصاب امن کے نام سے دہشت گردی کے خلاف ایک مربوط نصاب امت کے سامنے پیش کیا ہے جس کی تقریب رونمائی دنیا کے بہت سے ممالک میں ہونا تھی اور اسی سلسلے میں ڈاکٹر طاہرا لقادری غیر ملکی دورے پر ہیں۔ موصوف عالم دین نے تو ابھی تک یہ بھی واضح نہیں کیا کہ وہ کس جماعت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ کیونکہ انکی ایک سیٹ ن لیگ کی مرہون منت ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا تعلیمی اور تبلیغی نیٹ ورک دنیا کے 100 ممالک میں پھیلا ہوا ہے جہاں سے ہزاروں کی تعداد میں مسلم اور غیر مسلم اسلام کی حقیقی تعلیمات سے آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔ جبکہ بہت سے غیر مسلم اسلام قبول کر چکے ہیں۔ تنقید کرنے والوں کی تنقید چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساجد میر نے جو بہتان بے گناہ اور معصوم شہداء پر لگایا ہے اس کا جواب دینا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 484131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/484131/ساجد-میر-عالم-دین-ہونے-کے-ناطے-یہ-بھی-جانتے-ہونگے-کہ-شریعت-میں-کذب-کی-سزا-کیا-ہے-مہر-فدا-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org