0
Saturday 5 Sep 2015 16:48

ساجد میر عالم دین ہونے کے ناطے یہ بھی جانتے ہونگے کہ شریعت میں کذب کی سزا کیا ہے، مہر فدا حسین

ساجد میر عالم دین ہونے کے ناطے یہ بھی جانتے ہونگے کہ شریعت میں کذب کی سزا کیا ہے، مہر فدا حسین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل مہر فدا حسین نے کہا ہے کہ ساجد میر کا بطور عالم دین احترام کرتے ہیں مگر ایک عالم دین کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی بیان دینا زیب نہیں دیتا۔ پاکستان عوامی تحریک کو فساد کی دھمکی دینے والے اپنے قائد سے کیوں نہیں کہتے کہ وہ شہداء ماڈل ٹائون کے لواحقین کو دیت دینے والے لینے والوں کے نام منظر عام پر لائیں تا کہ پاکستان عوامی تحریک کا موقف جھوٹا ثابت ہوسکے۔ محض الزام لگانا تہمت اور کذب کے زمرے میں آتا ہے اور بطور عالم دین ساجد میر شریعت اسلامی میں بہتان اور کذب کی سزا بھی جانتے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پوری دنیا میں عالمی سفیر امن کے نام سے جانے جاتے ہیں، انہوں نے پوری دنیا میں اسلام کے حقیقی تصور امن کو اجاگر کیا ہے جبکہ حال ہی میں انہوں نے نصاب امن کے نام سے دہشت گردی کے خلاف ایک مربوط نصاب امت کے سامنے پیش کیا ہے جس کی تقریب رونمائی دنیا کے بہت سے ممالک میں ہونا تھی اور اسی سلسلے میں ڈاکٹر طاہرا لقادری غیر ملکی دورے پر ہیں۔ موصوف عالم دین نے تو ابھی تک یہ بھی واضح نہیں کیا کہ وہ کس جماعت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ کیونکہ انکی ایک سیٹ ن لیگ کی مرہون منت ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا تعلیمی اور تبلیغی نیٹ ورک دنیا کے 100 ممالک میں پھیلا ہوا ہے جہاں سے ہزاروں کی تعداد میں مسلم اور غیر مسلم اسلام کی حقیقی تعلیمات سے آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔ جبکہ بہت سے غیر مسلم اسلام قبول کر چکے ہیں۔ تنقید کرنے والوں کی تنقید چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساجد میر نے جو بہتان بے گناہ اور معصوم شہداء پر لگایا ہے اس کا جواب دینا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 484131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش