QR CodeQR Code

پردہ مسلمان عورت کی شان ہے، اسلامی جمعیت طالبات

5 Sep 2015 23:15

اسلام ٹائمز: یونیورسٹی آف سرگودھا میں یوم حجاب کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طالبات کی عہدیداران نے طالبات کو پردے کی افادیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پردہ مسلمان عورت کی شان ہے جس کی ہمیں حفاظت کرنی چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی جانب سے چار ستمبر کو پورے ملک میں یوم حجاب منایا گیا۔ اسلامی جمعیت طالبات کے زیراہتمام بھی یوم حجاب کے سلسلے میں یونیورسٹی آف سرگودھا میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران اسلامی جمعیت طالبات کی عہدیداران نے طالبات کو پردے کی افادیت سے آگاہ کیا اور کہا کہ پردہ مسلمان عورت کی شان ہے جس کی ہمیں حفاظت کرنی چاہئے، حجاب مسلمان خواتین کی عصمت و عفت کا محافظ دینی اور مذہبی شعار ہے، جو تعمیر شخصیت کا ضامن ہے۔


خبر کا کوڈ: 484174

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/484174/پردہ-مسلمان-عورت-کی-شان-ہے-اسلامی-جمعیت-طالبات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org